Results 1 to 2 of 2

Thread: ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتے

    ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتے
    ہم بہرحال بسر خواب تمھارا کرتے

    ایک ایسی بھی گھڑی عشق میں آئی تھی کہ ہم
    خاک کو ہاتھ لگاتے تو ستارا کرتے

    اب تو مل جاؤ ہمیں تم کہ تمھاری خاطر
    اتنی دور آ گئے دنیا سے کنارا کرتے

    محو ِ آرائش ِ رُخ ہے وہ قیامت سر ِ بام
    آنکھ اگر آئینہ ہوتی تو نظارا کرتے

    ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرے
    کس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارا کرتے

    جب ہے یہ خانہ ء دل آپکی خلوت کے لئے
    پھر کوئی آئے یہاں ، کیسے گوارا کرتے

    کون رکھتا ہے اندھیرے میں دیا آنکھ میں خواب
    تیری جانب ہی ترے لوگ اشارا کرتے

    ظرف ِ آئینہ کہاں اور ترا حسن کہاں
    ہم ترے چہرے سے آئینہ سنوارا کرتے




    2gvsho3 - ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتے

    2gvsho3 - ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •