Results 1 to 2 of 2

Thread: کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے


    خطاب بہ جوانان اسلام


    کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے
    وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا
    تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوش محبت میں
    کچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاج سر دارا
    تمدن آفریں خلاق آئین جہاں داری
    وہ صحرائے عرب یعنی شتربانوں کا گہوارا
    سماں 'الفقر فخری' کا رہا شان امارت میں
    ''بآب و رنگ و خال و خط چہ حاجت روے زیبا را''
    گدائی میں بھی وہ اللہ والے تھے غیور اتنے
    کہ منعم کو گدا کے ڈر سے بخشش کا نہ تھا یارا
    غرض میں کیا کہوں تجھ سے کہ وہ صحرا نشیں کیا تھے
    جہاں گیر و جہاں دار و جہاں بان و جہاں آرا
    اگر چاہوں تو نقشہ کھینچ کر الفاظ میں رکھ دوں
    مگر تیرے تخیل سے فزوں تر ہے وہ نظارا
    تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی
    کہ تو گفتار وہ کردار ، تو ثابت وہ سیارا
    گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
    ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا
    حکومت کا تو کیا رونا کہ وہ اک عارضی شے تھی
    نہیں دنیا کے آئین مسلم سے کوئی چارا
    مگر وہ علم کے موتی ، کتابیں اپنے آبا کی
    جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارا
    ''غنی! روز سیاہ پیر کنعاں را تماشا کن
    کہ نور دیدہ اش روشن کند چشم زلیخا را''



    2gvsho3 - کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے

    2gvsho3 - کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •