Results 1 to 4 of 4

Thread: حضور رسالت مآب میں

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    candel حضور رسالت مآب میں


    حضور رسالت مآب میں


    گراں جو مجھ پہ یہ ہنگامۂ زمانہ ہوا
    جہاں سے باندھ کے رخت سفر روانہ ہوا
    قیود شام وسحر میں بسر تو کی لیکن
    نظام کہنۂ عالم سے آشنا نہ ہوا
    فرشتے بزم رسالت میں لے گئے مجھ کو
    حضور آیۂ رحمت میں لے گئے مجھ کو
    کہا حضور نے ، اے عندلیب باغ حجاز!
    کلی کلی ہے تری گرمئ نوا سے گداز
    ہمیشہ سرخوش جام ولا ہے دل تیرا
    فتادگی ہے تری غیرت سجود نیاز
    اڑا جو پستی دنیا سے تو سوئے گردوں
    سکھائی تجھ کو ملائک نے رفعت پرواز
    نکل کے باغ جہاں سے برنگ بو آیا
    ہمارے واسطے کیا تحفہ لے کے تو آیا؟
    ''حضور! دہر میں آسودگی نہیں ملتی
    تلاش جس کی ہے وہ زندگی نہیں ملتی
    ہزاروں لالہ و گل ہیں ریاض ہستی میں
    وفا کی جس میں ہو بو' وہ کلی نہیں ملتی
    مگر میں نذر کو اک آبگینہ لایا ہوں
    جو چیز اس میں ہے' جنت میں بھی نہیں ملتی
    جھلکتی ہے تری امت کی آبرو اس میں
    طرابلس کے شہیدوں کا ہے لہو اس میں''


    2gvsho3 - حضور رسالت مآب میں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Default Re: حضور رسالت مآب میں

    2gvsho3 - حضور رسالت مآب میں

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    12,656
    Mentioned
    1006 Post(s)
    Tagged
    2307 Thread(s)
    Thanked
    103
    Rep Power
    21474860

    Default Re: حضور رسالت مآب میں

    thanx 4 sharing





  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Default Re: حضور رسالت مآب میں

    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - حضور رسالت مآب میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •