Results 1 to 6 of 6

Thread: عمر ابنِ خطاب رضی اللہ عنہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Islam عمر ابنِ خطاب رضی اللہ عنہ

    عمر ابنِ خطاب رضی اللہ عنہ


    امیر المومنین مرادِ رسول حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ تاریخ اسلام کے ایک آفتاب ِنیم روز ہیں ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا تعلق بنو عدی سے ہے ۔ عدی کی طرف منسوب ہونے کی بنا پرحضرت عمر کو’’ العدوی‘‘ کہاجاتاہے ۔ قریش مختلف قبیلوں میں منقسم ہوئے ان میں دس قبائل بڑے ممتاز گردانے جاتے تھے ۔قبیلہ بنو عدی بھی ان میں شامل تھا ، حضرت عمر کے شجرہ نسب میں آٹھویں پشت پر عدی کانام ملتا ہے، عمربن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن ریاح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لوی۔ کعب بن لوئی پر حضرت عمر کا سلسلہ نسب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتاہے۔ زمانہ جاہلیت میں قریش کے اہم قبائل کوکچھ خاص مناصب موروثی طور پر سپردکردیے گئے تھے قبیلہ بنو عدی کے حصے میں ’’سفارت ‘‘ اور ’’فیصلہ منافرہ‘‘ کے منصب تھے ۔ جب کبھی قریش کہیں کوئی سفارت بھیجنا چاہتے یا قریش کی کسی ایک یا متعدد قبیلوں سے جنگ چھڑ جاتی تو مذکرات کے لیے اور معاملات طے کرنے کے لیے قریش خاندان بنو عدی کے سربراہ کو یااس کے نامزد نمائندے کو سفیر بناکر بھیجتے تھے ، اسی طرح بعض اوقات یوں ہوتا کہ دو قبیلوں کے درمیان ایک دوسرے سے شرف نجابت یا دیگر فضائل میں ایک دوسرے سے برترہونے کے مسئلے پر نزاع پیدا ہوجاتا ۔ ایسی صورت میں فیصلہ کرنے والے کو ’’منافر‘‘ کہتے ۔ قریش اپنے ’’منافرہ ‘‘ کافیصلہ بھی بنو عدی کے افراد سے کرواتے تھے ۔ جب بنو ہاشم کے سربراہ عبدالمطلب اوربنو امیہ کے رئیس حرب بن امیہ کے درمیان منافرہ کی صورت پیدا ہوئی تو حضرت عمر کے دادا نفیل حکم مقرر ہوئے اور انہوں نے فریقین کے دلائل سن کرحضرت عبدالمطلب کے حق میں فیصلہ کیا۔ حضرت عمر کے والد خطاب قبیلہ کے سردار تھے, جو سیادت و قیادت کی اعلی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ شاعری اورنسب دانی کے حوالے سے بھی بڑی شہرت کے حامل تھے قبیلہ بنو عدی کے ایک اور نامور فرزند زید بن عمرو بن نفیل ہیں ۔ جنہوںنے دورجاہلیت میں غور وفکر اور اپنی فطرت سلیمہ کے باعث بت پرستی سے بیزاری کا اظہارکردیا، یہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے کی بات ہے اس پر انہیں بڑی اذیتیں اٹھانا پڑی اوروہ شام کی طرف ہجرت کرگئے جہاں انہیں عیسائیوں نے قتل کردیا۔ حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ جو عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں انہی کے لختِ جگر ہیں۔ حضرت عمر کے بھائی زید بن خطاب رضی اللہ عنہ کاشمار ممتاز صحابہ میں کیاجاتاہے ۔ حضرت عمرکی والدہ حنتمہ کا تعلق بنو مخزوم سے ہے ،جو قریش کی جنگی تیاریوں کے ذمہ دار تھے، حنتمہ حضرت خالد بن ولیدکی چچازاد بہن تھیں۔سفارت اور منافرہ کے منا صب اپنے زمانے کے سیاسی، معاشی،عمرانی اورجغرافیائی حالات سے مکمل واقفیت کا تقاضہ کرتے ہیں۔حضرت عمر کی شخصیت میں معاملہ فہمی ،شجاعت ، ذوقِ شعری اور نسب دانی کے خواص یکجاہوئے ۔ دور دراز کے تجارتی سفروں نے انہیں حقائقِ زندگی سے آشناکیا ۔ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر اس باصلاحیت شخص پر پڑی ،قدر دان اور قدر شناس پیغمبر نے اپنے پروردِگار سے انہیں اسلام کے لیے مانگ لیا۔

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: عمر ابنِ خطاب رضی اللہ عنہ


  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    6575 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    5

    Default Re: عمر ابنِ خطاب رضی اللہ عنہ

    @intelligent086
    Thanks for beautiful sharing
    Jazak Allah

  6. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Islam Re: عمر ابنِ خطاب رضی اللہ عنہ

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post
    @intelligent086
    Thanks for beautiful sharing
    Jazak Allah
    پسند اور رائے کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

  7. #5
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,229
    Mentioned
    816 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Thanked
    323
    Rep Power
    23

    Default Re: عمر ابنِ خطاب رضی اللہ عنہ

    Good Post
    Behtreen Janaab.....

  8. #6
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: عمر ابنِ خطاب رضی اللہ عنہ

    Quote Originally Posted by Saff-Shikan View Post
    Good Post
    Behtreen Janaab.....
    پسند اور رائے کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •