Results 1 to 2 of 2

Thread: زعفرانی زردہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,259
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    Cooking زعفرانی زردہ

    زعفرانی زردہ


    اجزاء: چاول ایک کلو،زردہ رنگ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ،زعفران دو چٹکی،سبز الائچی چار عدد،چینی آدھا کلو،دودھ چوتھائی کپ،پستہ دس سے بارہ عدد،بادام دس سے بارہ عدد،چاندی کے ورق چار عدد،گھی ایک کپ،کھویا ایک کپ
    ترکیب: ایک کلوچاول کسی بڑے دیگچے میں اُبالیں اور ساتھ ہی زردہ رنگ بھی ڈال دیں۔جب چاول گلنے کے قریب ہوں تو چولہے سے اُتار لیں اور چھلنی کی مدد سے پانی اچھی طرح نکال لیں۔ایک برتن میں گھی گرم کریں اور اس میں سبز الائچی ڈال کر کڑ کڑائیں۔اب اس میں چاول ڈال دیں،دو چٹکی زعفران کو چوتھائی کپ دودھ میں شامل کریں اور اسے چاولوں پر ڈال دیں،ساتھ ہی آدھا کلو چینی ڈال دیں۔چینی اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ بھی کر سکتے ہیں۔اب ہلکے ہاتھ سے چمچ ہلائیں تا کہ چینی اچھی طرح چاولوں میں شامل ہو جائے لیکن چاول نہ ٹوٹیں۔اب اس میں بادام،پستہ اور کھویا ڈال دیں۔حسبِ پسند پھلوں کے مربے بھی ڈالے جا سکتے ہیں۔اس کے بعد چاولوں کو ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھیں ۔چینی کا پانی خشک ہو جائے تو گرم گرم ڈش میں نکالیں اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔
    2gvsho3 - زعفرانی زردہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,259
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    Default Re: زعفرانی زردہ

    2gvsho3 - زعفرانی زردہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •