Results 1 to 2 of 2

Thread: وقت بدلا نہ محبت کے ستارے بدلے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,710
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5863
    Rep Power
    214774

    New5555 وقت بدلا نہ محبت کے ستارے بدلے



    وقت بدلا نہ محبت کے ستارے بدلے
    عشق کے کھیل میں کب اپنے خسارے بدلے
    اس نے آنکھیں جو ذرا دیر کو پھیریں اپنی
    رنگ سب روٹھ گئے اور نظارے بدلے
    مدتوں بعد ملے ہو تو گماں ہوتا ہے
    مشکل صورت نہیں، تم سارے کے سارے بدلے
    ایک پل بھی نہ میسر ہوئی راحت ہم کو
    ایک لمحہ نہ کبھی بخت ہمارے بدلے
    موجِ دریا نے ذرا کوئی اُچھالا جو دیا
    دیکھتے دیکھتے دریا کے کنارے بدلے
    کون ہے، کس نے دکھائے ہیں سُہانے سپنے
    چُن لیا کس کو بتائو یہ ہمارے بدلے
    گردشِ وقت نے چھوڑا نہ کسی بھی صورت
    ہم نے سو بار مگر سوچ کے دھارے بدلے
    راستا یوں ہی نہیں چھوڑا جہاں والوں نے
    زندگی ہار کے آیا ہوں تمہارے بدلے
    اک ذرا گردشِ حالات نے کیا دستک دی
    دیکھتے دیکھتے سب جان سے پیارے بدلے
    پیش آئی جو زمانے کی ضرورت مجھ کو
    میں نے آواز لگائی تھی کہ سارے بدلے
    زندگی کس کے سہارے پہ گزاریں گے نبیلؔ
    مہرباں بدلے، سبھی اپنے سہارے بدلے

    ڈاکٹر نبیل احمد نبیل
    2gvsho3 - وقت بدلا نہ محبت کے ستارے بدلے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,710
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5863
    Rep Power
    214774

    Default Re: وقت بدلا نہ محبت کے ستارے بدلے

    2gvsho3 - وقت بدلا نہ محبت کے ستارے بدلے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •