Results 1 to 2 of 2

Thread: عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    21,750
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5865
    Rep Power
    214776

    Mic عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
    Eid milad un nabi SAWW.jpg
    نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر جشن عید میلاد النبی ﷺ 12 ربیع الاول 30 اکتوبر جمعة المبارک کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

    عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔ ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

    ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس نکالے جائیں گے جس میں درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے عاشقان رسول شرکت کریں گے۔

    یہ جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے گزر کر منزل مقصود پر پہنچیں گے۔ مختلف اداروں میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ملک بھر کی مساجد میں علمائے کرام و خطیب اور مشائخ عظام جمعة المبارک کے خطبات میں ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ پر روشنی ڈالیں گے۔

    مختلف مقامات پر دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی، کیک کاٹے جائیں گے اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ فرزندانِ اسلام کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺ کے شایان شان انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

    ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل نعت و درود و سلام کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔

    گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیا سے سجایا جا رہا ہے۔

    ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ جلوسوں کے راستوں میں دودھ، شربت کی سبیلیں لگانے، مٹھائی اور لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔


    2gvsho3 - عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    21,750
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5865
    Rep Power
    214776

    Default Re: عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    2gvsho3 - عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •