تما م موبائل فون کمپنیوں نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی ہدایت پر غیر قانونی اور شناختی کارڈ کے بغیر جاری کردہ 70لاکھ موبائل فون کنکشن”سمیں“ آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں موبائل فون کنکشن بند کرنے کا فیصلہ حکومتی دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پی ٹی اے کوسختی سے پابند کیا ہے کہ 22مئی تک تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون کنکشن”سمیں“ بلاک کردی جائیں ۔حکومتی احکامات کی روشنی میں پی ٹی اے نے تمام موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام موبائل فون صارفین کی مکمل معلومات جمع کریں ،یہ ہدایت موبائل فون کنکشن کی فرنچائزڈ کو بھی کی گئی ہے کہ وہ ”سم“ فروخت کرنے سے قبل صارف کی کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ کی کاپی ،دو شخصی حوالے اور کسی یوٹیلیٹی بل کی کاپی وصول کریں۔دوسری جانب ”دی نیوز “ کے استفسار پر ایک سیلولر کمپنی کے اعلیٰ حکام نے کہا کہ یہ انتہائی نامناسب اور اور عملی طور پر ناممکن ہوگا