Results 1 to 2 of 2

Thread: Shane warn IPL Champion

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,444
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Thanked
    1732
    Rep Power
    21474978

    asking Shane warn IPL Champion


    انڈیا میں انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میں ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلہ کے بعد راجستھان رائلز نے چنئی سوپر کنگز کو میچ کی آخری گیند پر تین وکٹوں سے ہرا دیا۔

    سُوپر کنگز نے مقررّہ بیس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تریسٹھ رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں رائلز نےسات وکٹوں کےنقصان پر ایک سو چونسٹھ رن بنا لیے۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر سہیل تنویر اور ٹیم کے کپتان شین وارن نو نو رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر چنئی سوپر کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
    رائلز کی طرف سے یوسف پٹھان نے زبردست آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔ پہلے انہوں نے چار اووروں میں بائیس رن دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے اور پھر چار چھکوں کی مدد سے انتالیس گیندوں پر چھپن رن بنائے۔ وہ رن آؤٹ ہوئے۔

    چنئی سوپر کنگز کی طرف سے سب سے زیادہ رن رائنا کے تھے جنہوں نے تینتالیس سکور کیا۔ مہندر سنگھ دھونی انتیس رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
    چنئی سوپر کنگزپارتھو پٹیل، وی شوراماکرشنن، سریش رائنا، مہندر سنگھ دھونی، سبرامنیم بدریناتھ، چمارا کپوگیدرا، ایلبی مورکل، منپریت گونی، مرلی دھرن، لکھشمی پتی بالاجی، مکھایا نتینی۔

    راجستھان رائلز نیرج پٹیل، ایس اے اسنودکر، کامران اکمل، سہیل تنویر، شین واٹسن، محمد کیف، یوسف پٹھان، رویندرا جدیجا، شین وارن، مناف پٹیل، ایس کے تریویدی۔

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,444
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Thanked
    1732
    Rep Power
    21474978

    Default Re: Shane warn IPL Champion

    rajhistan1 - Shane warn IPL Champion

    rajhistan2 - Shane warn IPL Champion

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •