راجہ گدھ سے اقتباس (بانو قد سیہ
محبت نفرت کا سیدھا سادھا شیطانی روپ ہے،محبت سادہ لباس میں ملبوس عمر وعیار ہے،ہمیشہ دو راہوں پر لا کر کھڑا کر دیتی ہے،اس کی راہ پہ ہر جگہ راستہ دکھانے کو صلیب کا نشاں گرا ہوتا ہے،محبت کے جھمیلوں میں کبھی فیصلہ کچھ سزا نہیں ہوتی،ہمیشہ عمر قید ہوتی ہے،محبت کا مزاج ہوا کی طرح ہے، کہیں ٹکتا نہیں،محبت میں بیک وقت توڑنے اور جوڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے،محبت تو ہر دن کے ساتھ اعادہ چاہتی ہے،جب تک روز اس تصویر میں رنگ نہ بھرو ، تصویر فیڈ ہونے لگتی ہے، روز سورج نہ چڑھے تو دن نہیں ہوتا،اس طرح جس روز محبت کا آفتاب طلوع نہ ہو رات رہتی ہے۔
